Akhtar Ki Dastak
انسانیت سے محبت جرم سے نفرت
22/08/2026
قصور:
ڈپٹی کمشنر قصور کی جانب سے حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کے سلسلے میں 29 اگست 2026 بروز ہفتہ قصور میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 29 اگست کو قصور میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔ تاہم ضروری نوعیت کی سروسز اور عوامی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق خدمات انجام دیں گے۔
✍️ Akhtar Ki Dastak
22/08/2026
قصور
آفتاب احمد پھلروان DPO قصور نے ڈسڑکٹ پولیس لائنز کا وزٹ کیا پولیس لائنز کی انسپکشن کی۔ صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالستار اور آر آئی پولیس لائن سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا
✍️ اختر کی دستک
22/08/2026
تاج محل
دلہے راجا چوہدری عثمان حمید گہلن کے ساتھ ایک تصویر اپنے دوستوں کی نظر
22/08/2026
🚨 کنگن پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا ایکشن، 2 ملزمان گرفتار. تھانہ کنگن پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروشوں کو 3 کلو گرام سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ کنگن پور عابد محمود چھینہ کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران علی عرف ڈان بوگلی اور شوکت عرف شوکی پٹیل کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 ہزار گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کے خلاف امتناعِ منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر عرصہ دراز سے منشیات فروشی میں ملوث تھے اور قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔تھانہ کنگن پور پولیس نے منشیات فروشوں، چوروں، لٹیروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
✍️ اختر کی دستک
چونیاں دربار حضرت بابا غلام مصطفیٰ شاہ بخاری المعروف بابا متو شاہ کے دربار پر محکمہ اوقاف اور ٹھیکے دار کی جانب سے غیر قانونی طور پر جھولے لگوائے گئے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ گدی نشین سید فراست عباس نقوی کا میڈیا کو بیان ۔
✍️اختر کی دستک
22/08/2026
گہلن
اپنے پیارے بھائیوں ڈاکٹر لیاقت علی چوہدری اور عبدالقدیر زاہد کے ساتھ ایک خوبصورت کلک
22/08/2026
تاج محل
سر دار نوید احمد ڈوگر نمبر دار آف مرالی ہٹھاڑ ۔سردار آصف حسن ڈوگر آف سید پور اور چوہدری طاہر باجوہ آرگنائزر پاکستان کسان اتحاد کے ساتھ چوہدری نوید حمید گہلن کے چھوٹے بھائی چوہدری عثمان حمید کی شادی کے موقع پر ایک خوبصورت یادگار کیمرے کی آنکھ میں محفوظ
22/08/2026
پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان، 24 اگست 2026 سے پنجاب بھر کے تمام اسکول پیر تا جمعہ کھلا کریں گے۔
اپنے ہی پلاٹ میں دیوار بنانا مہنگا پڑ گیا؟ مبینہ بااثر افراد کا دھاوا
تھانہ الہ آباد کی حدود کوٹ داراں میں سونا نامی شخص کی جانب سے اپنے پلاٹ(دیہہ شاملاٹ)میں دیوار تعمیر کرنے پر مبینہ طور پر بااثر افراد نے دھاوا بول دیا۔متاثرہ خاندان کے مطابق مبینہ طور پر دیوار گرا دی گئی جبکہ موقع پر گالم گلوچ اور تلخ کلامی بھی کی گئی۔متاثرہ فیملی نے ایس ایچ او الہ آباد اور ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ خاندان کا مؤقف ہے کہ انہیں اپنے ہی پلاٹ میں تعمیراتی کام سے روکا گیا۔
✍️ اختر کی دستک
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Address
Ellahabad
Abu Dhabi
49153