کشمیر جنت نظیر Majid khokhar
تنہا ہی جینا ہے تنہا ہی مرنا ہے
کوئی کسی کا نہیں ہوتا یہ تجربہ اسی زندگی میں کرنا ہے. . M. R Majid khokhar
05/09/2026
وفاداری ہو تو ایسی مشعال ملک نے وفاداری کی تاریخی مثال قائم کرلی بھارت کے قید میں موجود یس ملک نے دو روز قبل اپنے اہلیہ مشعال ملک کے نام ایک درناک پیغام بھیجا تھا جس میں کہا کہ مزید میرا انتظار نہ کرئے مجھے واپس باہر آنے کی کوئی امید نہیں ہے آپ اپنے زندگی مزید میرے انتظار میں خراب نہ کرئے آپ اب باوقار طریقے سے امید کے ساتھ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کریں جس پر مشعال ملک نے اپنا پیغام بھیج دیا اور کہا کہ میں آپ کے انتظار میں بیوہ بن کر جینے کو تیار ہوں لیکن کسی دوسرے کی دلہن بننے کو تیار نہیں امید پر دنیا قائم ہے اور میں اپنے آخری سانس تک آپ کا انتظار کرتی رہوں گی کیونکہ میں نے آپ کیساتھ جینے اور مرنے کی قسم کھائی تھی
🤪🤪🤪
03/06/2026
9 جون اہم ترین۔۔ کشمیر آنے والے سیاحوں کے لئے خوشخبری 🥳 چئیر مین عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے بتایا ہے اگر 9 جون کو کشمیر میں ہڑتال ہوئی تو کشمیر گھومنے آنے والے سیاحوں کو نہیں روکا جائے جو سیاح حضرات 9 جون سے پہلے کشمیر میں موجود ہیں اور جو آنے والے ہیں آذادی سے گھوم پھر سکتے۔ کوہالہ اور برارکوٹ انٹری پوائنٹ سیاحوں کے لئے کھلے رہے گے بلخصوص نیلم ویلی سیاحتی علاقہ ہے اور لاکھوں لوگوں کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے یہاں صرف پرامن احتجاج کیا جائے گا سڑکیں اور ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی ریاست کسی بھی فتنہ فساد کی متحمل نہیں ہو سکتی شوکت نواز میر صاحب کے اس فیصلے کو لوگ سرا رہے ہیں اور شوکت نواز میر صاحت کی مقبولیت عوام میں مذید بڑھ گی ہے
31/05/2026
آزادکشمیر کا رہائشی نوجوان ذیشان میر لائن آف کنٹرول عبور کرکے اُڑی سیکٹر میں ارم بانو نامی لڑکی سے ملنے چلا گیا جہاں انڈین فوج نے دونوں کو حراست میں لیا ہے۔ سرحدوں کے دونوں طرف اس طرح کی محبت کی کہانیوں نے درجنوں زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔
عاشقوں کے نام ایک شعر:
(جو آنا چاہو تو ہزار رستے
نا آنا چاہو تو عذر لاکھوں)
31/05/2026
مجھے زندگی کا اتنا تجربہ تو نہیں
پر سنا ہے سادگی میں لوگ جینے نہیں دیتے
29/05/2026
رپورٹ: Kashmir Today
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔 ضلع حویلی، تحصیل خورشید آباد:
عید کے ایام میں پیش آنے والے المناک روڈ حادثے نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید پانچ نوجوان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، یوں اس المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی۔ یہ نوجوان اپنے حسنِ اخلاق، محنت مزدوری، رزقِ حلال اور خوش اخلاقی کی وجہ سے علاقے میں پہچانے جاتے تھے۔ وہ زندگی سے بھرپور، ملنسار اور اپنے خاندانوں کی امید تھے۔ آج پورا علاقہ غم کی کیفیت میں مبتلا ہے اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ 🤲🤲🤲🤲😭😭😭😭
All rights reserved:
Edited for news & public awareness. Some media used under “Fair Use” (Section 107). All rights belong to respective owners.
▒F░O░L░L░O░W▒
┊┊┊ ▕▔╲▂▂▂╱▔▏┊┊┊
█▓▒░░░▒▓█
انتہائی افسوس ناک حادثہ
حویلی کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لوڈر رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ادریس ولد عنایت سکنہ جوکاں اور بلال ولد افتخار سدھن ساکن جوکاں گنجی گلی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں شاہزیب ولد اورنگزیب خان سدھن سکنہ جوکاں، عاقب ولد ہدایت خان بٹ ساکنہ جوکاں، وقار ریاض قوم سدھن ساکن جوکاں، عمر ولد اقبال خان سدھن اور فیصل ولد اقبال کیانی ساکن کلساں زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ اسپتال کہوٹہ منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایم ایس ٹی پہنچایا گیا، جہاں سے اطلاعات کے مطابق انہیں مزید علاج کے لیے راولاکوٹ ریفر کر دیا گیا۔
حادثے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
27/05/2026
تمام عالم اسلام کو عید مبارک ہو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Address
Islamabad